
گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی پاکستان کے حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ، اعلی ترین حکومتی عہدیداروں کے درمیان ٹیلی فونک رابطے ، حکومت پاکستان اور بالخصوص وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی اثرورسوخ پر سیف الرحمن کو رہا کروادیا گیا،ذرائع د بئی(قدرت نیوز) احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمن کو د بئی میں انٹر پول نے گرفتار کرلیا ان کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی پاکستان کے حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی اور اعلی ترین حکومتی عہدیداروں کے درمیان ٹیلی فونک رابطوں کے ذریعے صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ،باوثوق ذرائع کے مطابق سیف الرحمن کو ایک پرانے مقدمے میں انٹرپول کی طرف سے جاری ہونیوالے وارنٹ پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ذرائع کے مطابق جب سیف الرحمان د بئی کی جیل میں تھے تو حکومت پاکستان بالخصوص وزیراعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے د بئی کے حکمرانوں کے ساتھ رابط کیا اور اپنا ذاتی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے انہیں رہا کرانے میں کردار بھی ادا کیا ۔ واضح رہے کہ سیف الرحمن نے بطور چیئرمین احتساب بیور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو مرحومہ پر مختلف کیسز بنوائے جبکہ انہوں نے اپنے مخالفین کو بھی کسی نہ کسی طرح کیسز میں ملوث کئے رکھا جن میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف ابھی تک کیسز چل رہے ہیں جبکہ خود سیف الرحمن کیخلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد ہوئے جس پر انٹر پول کی جانب سے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے اور انہیں ایک روز قبل دوبئی میں گرفتار کرلیا گیا تاہم وزیراعظم نواز شریف اور ان کی حکومت نے انٹر پول کے ضمانت گرفتاری کے باوجود اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے انہیں رہائی دلوائی حالانکہ انٹرپول کے وارنٹ پر ضمانت کے بغیر رہائی ممکن نہیں ہوسکتی لیکن یہاں ذاتی اثرورسوخ کو استعمال کرتے ہوئے رہائی کرائی گئی



